سچ نیوز تھانہ ساہیانوالہ کے علاقہ 471 رب میں گھریلو ناچاقی پر بھائی نے فائرنگ کر کے تیس سالہ بہن کو قتل کر دیا مقتولہ ساجدہ تین بچوں کی ماں تھی اور خاوند دوسرے شہر ملازمت کرتا تھا اور مقتولہ ساجدہ اپنے بھائیوں کے پاس 471 رب میں رہتی تھی رات گئے کمرے میں سو رہی تھی کہ مقتولہ کے بھائی ساجد نے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا ملزم فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگیا تھانہ پولیس نے نعش تحویل میں لے کر کاروائی کا آغاز کر دیا
رپورٹ
سید فراز حسین رضوی سچ نیوز فیصل اباد