لاہور (سچ نیوز)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہاہے کہ نیاز ی صاحب کہتے تھے کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے سے بہتر ہے خود کشی کرلیں گے ، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار قتل کے مقدمے میں دیت دے کر آیاہے ، سینئر صوبائی وزیر لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کرنیوالاہے جبکہ سپیکر پنجاب اسمبلی نے اربوں کا ڈاکہ ڈالا ہے ۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہبازنے کہا عمران خان کہتے تھے کہ آئی ایم کے پاس نہیں جائیں گے اور اب آئی ایم کے پاس جانے سے عمران خان کا ایک ایک جھوٹ قوم کے سامنے آرہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے ایمانداری سے قوم کی خدمت کی لیکن ان کو صاف پانی کیس میں بلا کر آشیانہ میں گرفتار کرلیاگیا ، انہوں نے کہا کہ نیازی صاحب کی پریس کانفرنس مولا جٹ کی فلم تھی ، پشاور میں کرپٹ ٹھیکیدار کو میٹر و بس کا ٹھیکہ دیدیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ نیازی صاحب جعلی ووٹ لے کر آئے تھے ، عمران خان کرسی کے جبکہ نوازشریف دلوں کے وزیر اعظم ہیں، عمران نیازی کھلاڑی نہیں بلکہ اناڑی ہے ۔ وزیر اطلاعات ایک دن کہتے ہیں کہ گیس کی قیمتیں نہیں بڑھائیں گے اور اگلے دن قیمتوں میں اضافہ کردیا جاتاہے ۔ انہوںنے کہا کہ ڈالر مہنگا ہونے سے قرض میں نوسو ارب اضافہ ہوا ، نیازی صاحب کام نہیں آتا تو دھمکیاں نہ دیں، کہتے تھے آئی ایم ایف کے پاس جانے سے بہتر ہے کہ خود کشی کرلیں اور کنٹینر پر چڑھ کر نئے پاکستان کا دعویٰ کیا کرتے تھے ۔ عمران خان جعلی مینڈیٹ کے وزیر اعظم ہیں ۔