سپر ماڈل نے اپنی جعلی فحش تصاویر وائرل کرنے والے شخص کے خلاف پولیس سے رجوع کرلیا

سپر ماڈل نے اپنی جعلی فحش تصاویر وائرل کرنے والے شخص کے خلاف پولیس سے رجوع کرلیا

ممبئی (سچ نیوز) 2006 میں فیمنا مس انڈیا کا ٹائٹل جیتنے والی سپر ماڈل نتاشا سوری نے اس شخص کے خلاف پولیس سے رجوع کیا ہے جو ان کی جعلی فحش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کر رہا تھا۔نتاشا سوری نے فلن ریمیڈیوز نامی صارف کے خلاف پولیس کو دی گئی درخواست میں الزام لگایا ہے کہ مذکورہ شخص کئی فحش ویب سائٹس پر جعلی تصویروں کو ان کا نام دے کر اپ لوڈ کرتا ہے۔ سپر ماڈل کے مطابق ’الزام علیہ ایسی فحش تصویریں جن میں لڑکی کا چہرہ واضح نہیں ہوتا میرا نام لے کر ٹوئٹر پر شیئر کرتا ہے اور اس میں مجھے ٹیگ بھی کرتا ہے۔‘

ملزم نے یہ سلسلہ گزشتہ برس نومبر میں شروع کیا جب اس نے ایک آرٹیکل میں چھپنے والی نیم برہنہ لڑکی کی تصویر کو نتاشا سوری کے نام سے منسوب کرکے سوشل میڈیا پر پھیلایا۔ ملزم کے خلاف سائبر کرائم انویسٹی گیشن سیل میں 24 دسمبر کو درخواست دے دی گئی تھی لیکن تصویروں کا معاملہ بڑھتا جارہا تھا جس کی وجہ سے پولیس سے رجوع کیا گیا۔

Exit mobile version