لاہور (سچ نیوز) پاکستان کی سپر ماڈل و اداکارہ ایمان علی نے بھی شادی کا عندیہ دے دیا۔ اطلاعات ہیں کہ ان کی شادی اگلے ماہ فروری میں میجر عزیز بھٹی شہید کے پوتے بابر بھٹی کے ساتھ ہوگی۔ایمان علی کی جا نب سے انسٹاگرام پر اپنے منگیتر بابر بھٹی کے ساتھ تصویر شیئر کی گئی ہے۔