سپریم کورٹ کے فیصلے سے مایوسی ہوئی،انشاء اللہ مشکل سے سر خروہوکرنکلوں گا:جہانگیر ترین

سپریم کورٹ کے فیصلے سے مایوسی ہوئی،انشاء اللہ مشکل سے سر خروہوکرنکلوں گا:جہانگیر ترین

لودھراں(سچ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا سپریم کورٹ کی جانب سے نا اہلی کی درخواست مسترد ہونے کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا ۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے نااہلی سے متعلق فیصلے پرجہانگیر ترین نے ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے مایوسی ہوئی،خواہش تھی نظرثانی درخواست میں پیش کردہ حقائق کاتفصیلی جائزہ لیاجاتا،میں نے نئے پاکستان کے لیے اپنا مکمل کردار ادا کیا،اپنے ملک کیلئے اپنے لیڈرکے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہرممکن کوشش کی،پی ٹی آئی کارکنان نے جس محبت سے نوازامیں اس پرانکاشکرگزارہوں،اللہ کی ذات پرمکمل بھروسہ ہے،انشاءاللہ مشکل سے سرخروہوکرنکلوں گا۔واضح رہے سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین کی نااہلی کے خلاف نظرثانی اپیل مسترد کر دی جس کے بعد ان کی نااہلی تا حال برقرار ہے۔

Exit mobile version