اسلام آباد: (روزنامہ سچ ) تقرریوں اور برطرفیوں کے جھکڑ چل گئے، ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک، چیئرپرسن مسابقتی کمیشن اور ایس ایم ای بینک کے صدر کو اپنے عہدوں سے برطرف کر دیا گیا۔ وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ زرعی ترقیاتی بینک اور فرسٹ ویمن بینک کو بھی نئے صدور مل گئے۔
تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنر جمیل احمد اور شمس الحسن کو عہدے سے برطرف کردیا گیا۔ مسابقتی کمیشن کی چیئرپرسن ودیحہ خلیل اور ایس ایم ای بینک کے صدر احسان الحق کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا، زرعی ترقیاتی بینک اور فرسٹ ویمن بینک کے نئے صدور بھی تعینات کر دیے گئے۔
وزارت خزانہ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق شیخ امان اللہ کو زرعی ترقیاتی بینک کا جبکہ نوشابہ شہزاد کو فرسٹ ویمن بینک کی قائم مقام صدر مقرر کیا گیا ہے، دلشاد احمد ایس ایم ای بینک کے نئے صدر ہوں گے۔ رکن مسابقتی کمیشن شہزاد انصر اور ڈاکٹر سلیم کو بھی عہدے سے برطرف کردیا گیا ہے