اسلام آباد: (سچ نیوز) وزیراعظم کا کہنا ہے سٹیزن پورٹل ایپ کی دبئی میں ہونے والے عالمی حکومتی اجلاس میں پذیرائی ہوئی، شکایات سیل عام آدمی کے مسائل کے حل کیلئے براہ راست ذریعہ ہے، پہلی بار حکومتی ایپلی کیشن کو اتنی کامیابی ملی۔
پاکستان سیٹیزن پورٹل کی عالمی سطح پر پذیرائی پر وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا کی ویپ سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا سیٹیزن پورٹل ایپ عام آدمی کے مسائل کے حل کے لیے براہ راست ذریعہ بن رہا ہے، عوام کے مسائل کے حل کی وجہ سے وزیراعظم شکایات سیل کو بے پناہ پذیرائی ملی۔
Creating a direct link with the people to provide for resolution of their problems has led to the incredible success of my complaint cell in the PM Office. pic.twitter.com/xJZWzHykpo
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 13, 2019
Twitter Ads info and privacy
عمران خان نے کہا کہ دبئی میں عالمی حکومتی اجلاس میں سیٹیزن پورٹل ایپلیکیشن نے دوسری پوزیشن حاصل کی، پہلی مرتبہ کسی حکومتی ایپلیکیشن کو اتنی بڑی کامیابی ملی ہے۔