لاہور (سچ نیوز) اداکارہ پائل سمیت 4سٹیج اداکاراؤں کو غیر اخلاقی پرفارمنس پر وارننگ جاری کردی گئی ، شانزا ،شازیہ اور روپ جٹ بھی مرتکب پائی گئیں جس کے بعد نوٹس جاری کردیاگیا اور آئندہ ایسا کرنے پرپابندی عائد کی جائیگی۔روزنامہ دنیا کے مطابق سٹیج ڈراموں میں قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوکر غیر اخلاقی پرفارمنس پر پائل چودھری ،شانزا ،شازیہ جٹ اور روپ جٹ کو وارننگ جاری کردی گئی ۔ اداکارہ پائل چودھری الحمرا ہال نمبر ایک میں جاری ڈرامے چن مکھناں اور شانزا الحمرا ہال نمبر دو میں زیر نمائش ڈرامے ویلے تے نکمے میں اداکاری کررہی ہیں ۔بتایاگیاہے کہ دونوں اداکارائیں پرفارمنس کے دوران شائقین سے براہ راست جملہ بازی کررہی تھیں جس پر ایکشن لیتے ہوئے سٹیج منیجر حاجی عبدالزاق نے دونوں اداکاراؤں کو تحریری طور پر وارننگ جاری کردی ہے ۔سٹیج اداکارہ شازیہ جٹ اور روپ جٹ پنجابی کمپلیکس میں زیر نمائش ڈرامہ ڈھول جانیا میں قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کررہی تھیں جس پر ایکشن لیتے ہوئے انہیں تحریری وارننگ دی گئی ہے اور آئندہ خلاف ورزی کرنے پر ان چاروں اداکاراؤں پرپابندی عائد کردی جائے گی۔
سٹیج ڈرامے کے دوران پائل چوہدری نے ایسی حرکت کردی کہ پابندی کا خدشہ پیدا ہوگیا
سٹیج ڈرامے کے دوران پائل چوہدری نے ایسی حرکت کردی کہ پابندی کا خدشہ پیدا ہوگیا
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: شوبز
Related Content
بہروز سبز واری نے بھارتی فلموں میں کام کیوں نہیں کیا ؟ وجہ جان کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوجائے
منجانب
AvaniAdmin
11/08/2023
شکیرا پر چوہے کا حملہ ، گلوکارہ کے بھاگنے کی ویڈیو وائرل
منجانب
AvaniAdmin
29/07/2023
بھارتی اداکارہ شرلین چوپڑا نے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث رہنے کا تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
منجانب
AvaniAdmin
26/07/2023
پاکستانی تاریخ کا مشہور ترین ڈرامہ اب بھارت میں اپنے جلوے بکھیرنے کیلئے تیار
منجانب
AvaniAdmin
25/07/2023
کیا رتیش دیش مکھ نے جنیلیا ڈی سوزا کو فلموں میں کام کرنے سے روکا ؟ اداکارہ نے آخرکار بڑا انکشاف کر ہی دیا
منجانب
AvaniAdmin
21/07/2023
اداکارہ نادیہ خان نے اپنی بیٹی کو کس شعبے میں جانے سے منع کیا ؟ جانئے
منجانب
AvaniAdmin
20/07/2023