سٹیج پر غیر اخلاقی اشارے بازی کرتے ہوئے اداکارہ پائل چوہدری پکڑی گئیں

سٹیج پر غیر اخلاقی اشارے بازی کرتے ہوئے اداکارہ پائل چوہدری پکڑی گئیں

لاہور(سچ نیوز)قواعد وضوابط کی خلاف ورزی پر اداکارہ پائل چودھری کووارننگ جاری کردی گئی۔ بتایا گیاہے کہ اداکارہ الحمرا میں ہونیوالے سٹیج ڈرامے” نخرے پائل دے “میں پرفارم کررہی ہیں اورپرفارمنس کے دوران وہ شائقین سے غیر اخلاقی اشارے بازی کررہی تھیں جس پر الحمراانتظامیہ نے انہیں تحریری طور پروارننگ جاری کرتے ہوئے نوٹس بھیج دیااور اداکارہ کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ ایس اوپیز کی خلاف ورزی نہ کریں بصورت دیگر ان پر پابندی عائد کر دی جائے گی ،اداکارہ نے آئندہ قواعد وضوابط کی پاسداری کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

Exit mobile version