سٹیج اور ٹی وی کے معروف اداکار اشرف راہی انتقال کر گئے

سٹیج اور ٹی وی کے معروف اداکار اشرف راہی انتقال کر گئے

لاہور(سچ نیوز)سٹیج، ٹی وی اور فلم کے معروف اداکار اشرف راہی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق اشرف راہی دل کا دورہ پڑنے پر لاہور کے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔خاندانی ذرائع کے مطابق اداکار اشرف راہی کی نماز جنازہ لال پل پنج پیر کے قریبی گراؤنڈ میں نماز ظہر کے بعد ادا کی جائے گی۔ مرحوم نے سوگواران میں تین بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑی ہے۔

سٹیج، ٹی وی اور فلم اداکار اشرف راہی نے درجنوں سٹیج ڈراموں، ٹی وی اور فلموں میں کام کیا اور وہ مزاح میں اپنا منفرد مقام رکھتے تھے۔ اشرف راہی نے سٹیج ڈراموں شرطیہ مٹھے، مس رانگ کال، منڈے نا سمجھو، ماہی مینوں چھلا پوا دے کے علاوہ پنڈ دی کڑی اور مجاجن جیسی فلموں میں سائیڈ رول ادا کیے۔

Exit mobile version