لاہور( سچ نیوز ) لاہور کی فیملی کورٹ نے اسٹیج اداکار طارق ٹیڈی کو بچوں کا خرچہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔سٹیج اداکار طارق ٹیڈی کی سابق اہلیہ عاصمہ بی بی کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر بچیوں کا خرچہ ہر حال میں ادا کیا جائے۔طارق ٹیڈی کی سابقہ بیوی نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ سابق شوہر بیٹیوں کو خرچہ نہیں دے رہے اور میں بیٹیوں کا خرچہ اکیلی برداشت نہیں کرسکتی۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ عدالت سابق شوہر کو بچوں کا خرچہ ادا کرنے کا حکم جاری کرے۔