کراچی: (سچ نیوز ) پاکستان سٹاک ایکس چینج میں آج تیزی کا رجحان رہا، کاروبار کے دوران 322 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا، 100 انڈیکس 39 ہزار 482 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کا رجحان رہا۔ مارکیٹ میں کاروبار کے دوران 322 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، سرمایہ کاروں کی جانب سے مثبت رجحان کے باعث 100 انڈیکس 39 ہزار 482 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستانی معیشیت غیر یقینی صورتحال کے باعث اتار چڑھاو کا شکار ہے، دوست ممالک یا آئی ایم ایف کی جانب سے پیکج ملنے کے بعد صورتحال میں سٹاک مارکیٹ میں بہتری کی امید ہے جو مستقل ہو گی۔