کراچی( سچ نیوز ) ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں450روپے کمی ہو گئی ۔ سونے کی فی تولہ قیمت 450 روپے کمی کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 87700 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 387 روپے کمی کے بعد 75188 روپے ہوگئی ہے، عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 1.50 ڈالر اضافے کے بعد 1511.50 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔