کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 39 ہزار 300 روپے ہوگئی۔10 گرام سونے کی قیمت 514 روپے بڑھ کر 119475 روپے ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونےکی قدر 4 ڈالرز بڑھ کر 1847 ڈالرز فی اونس ہے۔