ممبئی (سچ نیوز)بالی ووڈ کی دبنگ اداکارہ سوناکشی سنہا سے متعلق پچھلے کچھ دنوں سے یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ وہ ایک مسلمان لڑکے کے عشق میں مبتلا ہیں جبکہ سوناکشی سنہا نے ایسی تمام خبروں کی تردید کردی ہے۔بھارتی اخبار ’انڈیا ٹوڈے‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کے ساتھ فلم دبنگ سیاپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے اور ظہیر اقبال سے متعلق پھیلائی جانے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں کے درمیان محبت کا رشتہ نہیں ہے، ایسی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے اس بات کی بھی تردید کی ہے کہ سلمان خان اْن کے اور ظہیر اقبال کے درمیان دوستی یا محبت کے رشتے کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔دوسری جانب ظہیر اقبال فلم ’نوٹ بک‘ کے ریلیز ہونے سے قبل ہی سلمان خان کے بہترین دوست بن گئے ہیں۔واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم ’نوٹ بک‘ ظہیر اقبال کی ڈیبیو فلم ہے جس میں وہ منیش بہل کی بیٹی ’پرانوتن‘ کیساتھ نظر آئیں گے۔ رومانس سے بھرپوربالی ووڈفلم 29 مارچ کو ریلیز کیے جانے کا امکان ہے جبکہ اس بات کا حتمی اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا۔
سوناکشی سنہا نے مسلمان لڑکے سے محبت کی تردید کردی
سوناکشی سنہا نے مسلمان لڑکے سے محبت کی تردید کردی
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: شوبز
Related Content
بہروز سبز واری نے بھارتی فلموں میں کام کیوں نہیں کیا ؟ وجہ جان کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوجائے
منجانب
AvaniAdmin
11/08/2023
شکیرا پر چوہے کا حملہ ، گلوکارہ کے بھاگنے کی ویڈیو وائرل
منجانب
AvaniAdmin
29/07/2023
بھارتی اداکارہ شرلین چوپڑا نے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث رہنے کا تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
منجانب
AvaniAdmin
26/07/2023
پاکستانی تاریخ کا مشہور ترین ڈرامہ اب بھارت میں اپنے جلوے بکھیرنے کیلئے تیار
منجانب
AvaniAdmin
25/07/2023
کیا رتیش دیش مکھ نے جنیلیا ڈی سوزا کو فلموں میں کام کرنے سے روکا ؟ اداکارہ نے آخرکار بڑا انکشاف کر ہی دیا
منجانب
AvaniAdmin
21/07/2023
اداکارہ نادیہ خان نے اپنی بیٹی کو کس شعبے میں جانے سے منع کیا ؟ جانئے
منجانب
AvaniAdmin
20/07/2023