اسلام آبا (سچ نیوز) وزیراعظم نے سول سروس اصلاحات کیلئے 19 ارکان پر مشتمل ٹاسک فورس قائم کردی، وزیراعظم نے ٹاسک فورس کے قیام کی منظوری دی،ڈاکٹرعشرت حسین کو ٹاسک فورس کاچیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سول سروسزاصلاحات،کفایت شعاری،ری اسٹرکچرنگ پرٹاسک فورس قائم کر دی گئی ،جس کی منظوری وزیر اعظم عمران خان نے دے دی،کابینہ ڈویڑن نے ٹاسک فورس کے ٹرمزآف ریفرنس بھی جاری کردیے،ٹاسک فورس وزیر اعظم اور کابینہ کی جانب سے بھیجے گئے معاملات کو بھی دیکھے گی،ٹاسک فورس ایکشن پلان پرعملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے مانیٹرنگ میکنزم تیار کریگی،ٹاسک فورس پلان پرعملدرآمد کیلیے مطلوبہ قانون سازی بھی کروائے گی،ٹاسک فورس وفاق اورصوبائی سطح پر پبلک سروس اسٹرکچر ڈیزائن کرے گی،ٹاسک فورس وفاقی،صوبائی سطح پرہیومن ریسورس پالیسیز کے امور دیکھے گی،ٹاسک فورس مینجمنٹ،ریکروٹمنٹ، ٹریننگ، کیریئر پلاننگ کےامور بھی دیکھے گی۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق سول سروسزاصلاحات کی ٹاسک فورس 19 ارکان پرمشتمل ہے، ٹاسک فورس میں ڈاکٹرثانیہ نشتر،سابق سیکرٹری سلمان غنی ، چیف سیکرٹری کے پی ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا ، ایم او ڈائریکٹوریٹ جی ایچ کیوکانمائندہ ، وفاقی سیکرٹری سیفران،سینیٹرہدایت اللہ،حبیب اللہ خان،ڈاکٹرعشرت حسین،ڈاکٹرشاہدکارداراوردیگر شعبوں کے ماہرین بھی ٹاسک فورس میں شامل ہیں،کفایت شعاری سے متعلق ٹاسک فورس میں 18ارکان شامل ہیں، فاٹااورپاٹاکے خیبرپختونخوامیں انضمام کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دی گئی کے کنوینئرمشیر شہزاد ارباب ہوں گے ،ٹاسک فورس 11ارکان پرمشتمل ہے ، ٹاسک فورس میں گورنراوروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا،وفاقی وزیربرائے مذہبی امور شامل ہیں۔