لاہور (سچ نیوز) مال روڈ پر موٹر سائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ کے استعمال پر پابندی اور اس حوالے سے ہونے والے 5000 سے زائد ٹریفک چالانوں نے نوجوانوں کے ہوش اڑا دئیے ہیں اور جسے دیکھو وہ ہیلمٹ خریدنے میں مصروف نظر آتا ہے۔اس دوران سوشل میڈیا پر ایک فہرست وائرل ہو گئی ہے جس میں ٹریفک کے حوالے سے 50 نئی خلاف ورزیوں اور جرمانوں میں ذکر ہے جبکہ کئی خلاف ورزیوں پر جرمانے کی رقم نے نوجوانوں کے ہوش اڑا رکھے ہیں اور ہر کوئی یہ جاننا چاہتا ہے کہ اس میں کتنی حقیقت ہے؟ نوجوانوں کیلئے خوشخبری ہے کہ اس فہرست میں کوئی حقیقت نہیں اور یہ خلاف ورزیاں قطر میں جاری ہونے والی فہرست سے لی گئی ہیں۔