لاہور(سچ نیوز)ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے سوشل میڈیا پر وائرل اپنی تصاویراور ویڈیوز کے حوالے سے ردعمل دے دیا۔جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حریم نے کہاان سے منسوب سوشل میڈیا پر پیغامات جھوٹے ہیں۔ابھی تک میں نے کسی کوئی دھمکی نہیں دی،
لیکن اگر کبھی بات کروں گی تو ثبوتوں کے ساتھ کروں گی۔
’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی دھمکی نہ دے، میں کسی کی دھمکی میں نہیں آتی، نہ ابھی تک میں نے کسی کو کوئی دھمکی دی ہے۔حریم شاہ نے کہامیری پوری فیملی تحریک انصاف میں شریک ہے۔ہم کل بھی خان صاحب کے ساتھ تھے آج بھی خان صاحب کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہاپی ٹی آئی کے ورکر ہیں تو وڈیوز بھی ان ہی کے ساتھ بناتے ہیں۔معاملات کو پی ٹی آئی سے نہ جوڑا جائے۔
انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ان کی دوست نے کچھ ویڈیوز ریلیز کی تھیں جو جھوٹی نہیں ہیں، البتہ ان سے منسوب سوشل میڈیا پر پیغامات جھوٹے ہیں۔ٹک ٹاک اسٹارحریم شاہ نے کہا کہ ان ویڈیوز سے کسی کو کیا فرق پڑتا ہے.حریم شاہ نے یہ بھی کہا کہ میں پی ٹی آئی کی سپورٹر ہوں، عمران خان کی فین ہوں، میرے نام سے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جو باتیں آئی ہیں میں ان کی تردید کر چکی ہوں۔
واضح رہے کہ ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی جانب سے گزشتہ کچھ روز سے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے خلاف الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔ شیخ رشید کی نہ صرف کچھ ویڈیو ز اور ٹیلی فون کالز کی ریکارڈنگز شیئر کی گئی ہیں بلکہ ان پر براہ راست الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔ ایسے میں ایک اور سوشل میڈیا سٹار بھولا ریکارڈ نے حریم شاہ کی ویڈیوز لیک کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
بھولا ریکارڈ کو 2 سال قبل اس وقت شہرت ملی تھی جب انہوں نے ایک غیر ملکی خاتون کے ساتھ اپنی ویڈیو شیئر کی تھی۔ اس ویڈیو میں بھولا ریکارڈ نے کہا تھا کہ انہوں نے غیر ملکی خاتون کے ساتھ وقت گزارنے کیلئے اپنی جائیدادیں بیچ دی ہیں، یہی وہ جملہ تھا جس کی وجہ سے بھولا ریکارڈ کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور وہ ’سوشل میڈیا سٹار‘ بن گئے۔بھولا ریکارڈ نے حریم شاہ کی جانب سے شیخ رشید کے خلاف چلائی گئی ’مہم‘ کے بعد اپنے فیس بک پیج پر کہا ہے کہ شیخ رشید اور پی ٹی آئی کے کئی لیڈرز کے بعد ایک اور سکینڈل آنے والا ہے، حریم شاہ کا بھولا ریکارڈ کے ساتھ، کس کس کو ویڈیو چاہیے؟۔ اس پوسٹ میں بھولا ریکارڈ نے حریم شاہ کے ساتھ ایک سیلفی بھی شیئر کی ہے جس میں خاتون کو کرسی پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ بھولا ریکارڈ سیلفی لے رہے ہیں۔
ایک اور پوسٹ میں بھولا ریکارڈ نے حریم شاہ کے ساتھ اپنی ایک اور سیلفی شیئر کرتے ہوئے کہا ’ جو سب کی وڈیو لیک کرتی ہے، اب ہوگی اس کی اپنی ویڈیو لیک۔‘