ممبئی( سچ نیوز ) بالی وڈ کے اداکار ابھیشیک بچن کا کہنا ہے کہ ا?ج کے دور مداحوں سے سوشل میڈیا کے ذریعے اداکاروں کا اپنے متعلق رائے لیناآ سان ہوگیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ابھیشیک بچن نے ایک تقریب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پرانے دور کی نسبت اداکار سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی اداکاری کے متعلق شائقین سے آ گا ہی حاصل کر رہے ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ وہ تب کام کرنا زیادہ پسند کرتے ہیں جب ان کو لگے کہ ان کے مداح ان کو دیکھنا چاہتے ہیں اور ان کے کام کے متعلق ان کی رائے کا احترام کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے والد امیتابھ بچن کی طرح خود کو مداحوں کی پسند کے مطابق ڈھالنے کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ جب ان کو لگتا ہے کہ ان کے شائقین ان کو رومانوی کرداروں میں دیکھنا چاہتے ہیں اورہ اس کردار کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں، اداکار ابھیشیک بچن فلم ’’گلاب جامن‘‘ میں اپنی بیوی ایشوریا رائے بچن کے ساتھ دکھائی دیں گے۔