سنی وقف بورڈ نے بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد کر دیا

سنی وقف بورڈ نے بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد کر دیا

نئی دہلی (سچ نیوز)وکیل سنی وقف بورڈ ظفریاب جیلانی نے بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے  کہا ہے کہ عدالتی فیصلے سے مطمئن نہیں ہیں، 5 ایکڑ زمین ہمارے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتی،بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے میں تضاد ہے۔تفصیلات کے مطابق وکیل سنی وقف بورڈ ظفریاب جیلانی نے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے مطمئن نہیں ہیں،5ایکڑزمین ہمارے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتی،بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے میں تضاد ہے،شریعت کے مطابق ہم اپنی مسجد کسی کو نہیں دے سکتے،ہمارا موقف نہیں سمجھا گیا ہمیں متبادل زمین نہیں چاہیے،عدالتی فیصلے کے فیصلے کی عزت کرتے ہیں، بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کر سکتے ہیں،اگلے لائحہ عمل کا فیصلہ مشاورت سے کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے زمین ہندووں کو دینے کا فیصلہ کیاہے جبکہ مسلمانوں کو مسجد کی تعمیر کیلئے پانچ ایکڑ زمین فراہم کرنے کا حکم جاری کیا گیاہے۔بھارتی سپریم کورٹ نے مندر کی تعمیر کیلئے بورڈ تشکیل دینے کا حکم بھی جاری کر دیاہے جو کہ تین ماہ میں رپورٹ پیش کرے گی۔

Exit mobile version