ممبئی (سچ نیوز) بالی ووڈ کی اداکارہ سنی لیونی یوں تو ہمیشہ اپنی پرفارمنس کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں لیکن اس مرتبہ وہ ایک غلطی کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔حال ہی میں ریلیز ہونے والی ایکشن کامیڈی فلم ’ارجن پٹیالہ‘ میں سنی لیونی کی جانب سے کی جانے والی ایک معمولی غلطی نے ایک کاروباری شخص کو مصیبت میں ڈال دیا اور لوگ ان سے فحش اور جنسی مطالبات کرنے لگے۔دراصل سنی لیونی فلم ارجن پٹیالہ میں ساتھی اداکار دلجیت دسانج کو ایک فون نمبر دیتے ہوئے دکھائی دیں اور فلم دیکھنے والوں نے اس فون نمبر کو اداکارہ کا نمبر سمجھ کر اپنے پاس محفوظ کرلیا۔بعد ازاں لوگوں نے سنی لیونی کی جانب سے فلم میں بتائے گئے نمبرز پر فون کرکے فحش اور جنسی مطالبات کرنا شروع کردیے۔ڈان نیوز کے مطابق سنی لیونی کی جانب سے فلم میں جو نمبر ساتھی اداکار دلجیت دسانج کو دیا گیا، دراصل وہ نمبر دہلی کے ایک کاروباری شخص پنیت اگروال کا نکلا۔رپورٹ کے مطابق فلم دیکھنے کے بعد شائقین نے اس نمبر پر یہ سوچ کر فون کرنا شروع کردیے کہ وہ نمبر سنی لیونی کا ہے۔اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے ڈھیر ساری فون کالز آنے اور انتہائی نازیبا مطالبات کیے جانے کے بعد پنیت اگروال نے پولیس میں شکایت بھی درج کروائی۔متاثرہ شخص کے مطابق انہیں گزشتہ ماہ 26 جولائی کو فلم ارجن پٹیالہ ریلیز ہونے کے بعد کالز آنا شروع ہوئیں اور کال کرنے والے افراد کی جانب سے انتہائی نازیبا اور فحش مطالبات کیے جانے لگے۔پنیت اگروال کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور انہوں نے یہ سمجھا کہ شاید کوئی ان سے مذاق کر رہا ہے، بعد ازاں فون کالز کی بھرمار ہوگئی تو انہیں پتہ چلا کہ دراصل ان کا فون نمبر سنی لیونی نے فلم میں ساتھی اداکار کو دیا تھا۔متاثرہ شخص کے مطابق فون کالز کرنے والے زیادہ تر مرد حضرات ہیں اور وہ کالز پر فحش ویڈیوز بھیجنے سمیت فحش گفتگو کے مطالبات کرتے ہیں اور وہ یہ بات ماننے کو تیار ہی نہیں کہ وہ فون نمبر سنی لیونی کا نہیں بلکہ کسی اور کا ہے۔پنیت اگروال کا کہنا تھا کہ کئی شائقین دوران گفتگو غصے میں آکر انہیں گالیاں بھی دے چکے ہیں۔مسلسل فحش مطالبات کی فون کالز آنے کے بعد پنیت اگروال نے دہلی کے پریتم پور تھانے میں شکایت درج کروائی لیکن پولیس نے ان کی شکایات پر تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔تاہم دوسری جانب سنی لیونی نے پنیت اگروال سے اپنی غلطی پر معافی مانگ لی۔زوم ٹی وی سے بات کرتے ہوئے سنی لیونی نے دہلی کے شخص پنیت اگروال سے معافی مانگی اور کہا کہ انہیں اندازہ نہیں تھا کہ اس قدر وہ پریشانی میں مبتلا ہوں گے۔ساتھ ہی رپورٹ میں بتایا گیا کہ سنی لیونی کی جانب سے فلم میں نمبر بتائے جانے کے بعد پنیت اگروال کو 500 فون کالز آئیں، جن میں ان سے فحش مطالبات کیے گئے۔