ممبئی (سچ نیوز) امریکہ میں فحش فلموں کے ذریعے اپنی پہچان بنانے کے بعد بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کر رہی سنی لیونی کے بارے میں حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے۔ سنی لیونی کی زندگی پر مبنی ویب سیریز ’کیرنجیت کور ، دی ان ٹولڈ سٹوری‘ میں اداکارہ کی زندگی کے تمام پہلوﺅں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ اس فلم میں سنی لیونی کے بچپن کے دنوں سے لے کر بالی ووڈ تک پہنچنے کی کہانی بیان کی گئی ہے اور اسی میں یہ انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ اداکارہ نے پہلی بار فحش فلم اپنے بھائی کے ساتھ دیکھی تھی۔ ویب سیریز میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ نے کم عمری میں غلطی سے اپنے بھائی اور دوست کے ساتھ فحش فلم دیکھی تھی جس کا انہیں بعد میں بیحد افسوس ہوا اور انہوں نے بابا گرونانک کی تصویر کے سامنے کھڑے ہو کر معافی بھی مانگی۔ اسی ویب سیریز میں یہ انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ سنی لیونی نے اپنا نام ’سنی‘ اپنے بھائی کے نام پر رکھا ہے۔ ان کے بھائی کا نام سندیپ ہے اور جب اداکارہ لائم لائٹ میں آئیں تو انہیں نئے نام کی ضرورت پڑی ، ان کے بھائی کو پیار سے ’ سنی‘ کہا جاتا تھا اس لیے انہوں نے اپنا نام سنی لیونی رکھ لیا۔ اداکارہ کی آپ بیتی پر مبنی اس ویب سیریز میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ سنی لیونی کا بھائی اپنی بہن کی فحش تصاویر بیچ کر پیسے کمایا کرتا تھا۔