بیجنگ(سچ نیوز )سنٹرل افریقہ کے ایک قصبے میں مسلح افراد نے حملہ کرکے 3 چینی شہریوں کو ہلاک اور ایک کو شدید زخمی کردیا۔تفصیلات کے مطابق جنوب مغربی مرکزی افریقی جمہوریہ (سی اے آر)میں کشتی الٹنے کے باعث ایک مقامی شہری ہلاک ہوگیا، کشتی پر4 چینی شہری اور ایک مقامی نوجوان سوار تھا سوسوناکنبو(مرکزی افریقہ) کے قصبے میں الٹ گئی جس کے نتیجے میں کشتی پر سوار مقامی شہری ہلاک ہوگی جبکہ چینی شہری باحفاظت کشتی سے باہر آگئے۔چینی شہری اس حادثے کی اطلاع دینے کے لیے مقامی مرکز پہنچے تو وہاں مرنے والے نوجوان کے ساتھی بھی پہنچ گئے اور انہوں نے چینیوں پرحملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 چینی موقع پر ہلاک اور چوتھا زخمی ہوگیا۔چینی سفیر نے چینی شہریوں کے مرنے کی تصدیق کردی ہے۔انہوں نے سی آر کے صدر فوسکل سے ٹیلی فون پر رابطہ قائم کیا جبکہ وزیراعظم وزیر خارجہ سے ملاقات کرکے مجرموں کے خلاف فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔