کراچی: (سچ نیوز) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی کہتے ہیں سندھ میں نااہل اور چور حکومت ہے جس نے کچرے سے لے کر پانی تک کراچی والوں کا کوئی مسلہ حل نہیں کیا۔ کے فور پر اب تک صرف بیس فیصد کام ہوا ہے اور تاجروں اور صنعتکار کماتے بہت ہیں انہیں ٹیکس دینا پڑے گا۔
پی ٹی آئی کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزشن لیڈر فردوس شمیم نقوی کہتے ہیں سندھ میں ایک نااہل اور چور حکومت ہے جس نے کراچی والوں کا کچرے سے لے کر پانی کی فراہمی تک کوئی مسلہ حل نہیں کیا۔
فردوس شمیم نقوی کہا کہنا تھاکہ صنعتکار ہوں یا پھر ٹرانسپورٹرز اچھا خاصا کماتے ہیں ٹیکس دینا ہو گا۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ کے فور منصوبہ پر اب تک صرف بیس فیصد ہی کام ہوا ہے منصوبے سے شہریوں کو جلد پانی ملنے والا نہیں۔