کراچی: (سچ نیوز) سندھ کابینہ میں مزید توسیع، چار وزرا اور دو مشیر آج کابینہ میں شامل ہو گئے، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزرا سے حلف لیا۔
ذرائع کے مطابق سندھ کابینہ میں مزید توسیع کر دی گئی، ناصر حسین شاہ، عبدالباری پتافی، سہیل انور سیال اور اکرام دھاریجو نے حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب دوپہر دو بجے گورنر ہاوس میں منعقد ہوئی، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزراء سے حلف لیا۔
قبل ازیں سندھ کابینہ 16اراکین پر مشتمل تھی، 4 وزرا سمیت چھ نئے اراکین کے حلف اٹھانے کے بعد سندھ کابینہ میں اراکین کی تعداد 22 ہو گئی ہے۔