لاہور (سچ نیوز) لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب نے کہاہے کہ منی لانڈرنگ کیسمیں آصف زرداری نے یہ کام نہیں کیا تو وزیراعلیٰ سندھ کی ذمہ داری ہے کہ اصل مجرم نکال کر پکڑا دے ، میرا سندھ کا تجربہ ہے کہ وہاں شہادتوں کوبرباد کردیاجاتا ہے، منی لانڈرگ کیس میں سے کچھ نہیں نکلے گا ۔دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ “ میں گفتگو کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب نے کہا کہ تحریک انصا ف بلاوجہ متنازعہ چیزوں کوچھیڑ رہی ہے ، اگر سپریم کورٹ کسی طریقے سے احتساب کررہی ہے تو یہ بات سمجھ سے بالا تر ہے کہ وزراءکیوں بار بار آکر ایسی حرکتیں کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو حماقتیں نہیں کرنا چاہئے بصورت دیگر یہ نظام نہیں چلا سکیں گے ، ملک میں پہلے ہی عدم استحکام بہت زیادہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری پر اگر ذاتی طور پرالزام ہے تو کیا پیپلز پارٹی کی ذمہ داری ہے کہ وہ سارے نکل کر دفاع کرتے پھریں !ان کا کہنا تھا کہ اصل قصہ یہ ہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں اگر آصف زرداری نے یہ کام نہیں کیا تو وزیراعلیٰ سندھ کی ذمہ داری ہے کہ اصل مجرم نکال کر پکڑا دیں ، ان کاکہنا تھا کہ میرا سندھ کا تجربہ ہے کہ وہاں شہادتوں کوبرباد کردیاجاتا ہے ، یہ حکومت وہاں بیٹھی ہوئی ہے اور منی لانڈرنگ کیس میں سے بھی کچھ نہیں نکلے گا کیونکہ یہ خود ساتھ شامل ہیں۔