کراچی (سچ نیوز)وزیرجنگلات سندھ نا صرحسین شاہ نے کہاہے کہ وفاقی وزیرعلی زیدی سفید جھوٹ بول رہے ہیں، سندھ حکومت کوکوئی خطرہ نہیں ہے ۔جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر جنگلات سندھ ناصرحسین شاہ نے کہاہے کہ سند ھ کے جنگلات کی زمین او منی گروپ کو دینے کی بات غلط ہے ،حالیہ دنوں میں کاشت کی گئی ہزاروں ایکٹرزمین خالی کروائی گئی ہے، جنگلات کی زمین پرتعمیرات نہیں بلکہ فصلیں اگائی جاتی ہیں۔ان کا کہناتھا کہ سندھ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے ، تحریک انصاف کے وزراءسندھ حکومت کوغیر مستحکم کرنا چاہ رہے ہیں، علی زیدی سفید جھوٹ بول رہے ہیں ،ان کے ساتھ پیپلز پارٹی کے کسی ایم پی ایز نے رابطہ نہیں کیا ۔