کراچی(سچ نیوز) سندھ حکومت میں بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرری اور تبادلے کیے گئے ہیں۔ہم نیوز کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے جاری اعلامے کے مطابق سیکریٹری قانون عبدالرحیم سومروکو ممبر بورڈ آف ریونیو جبکہ عبدالوھاب سومرو سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن تعینات کردیا گیا،اسی طرح آفتاب میمن ممبر لینڈ یوٹلائزیشن بورڈ آف ریونیو، سیکریٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا ظہیرالدین کو سیکریٹری زراعت، سپلائی اینڈ پرائسز، علی بہادر قاضی کو سیکریٹری انفارمیشن ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی تعینات کردیا گیا،محمد عباس بلوچ کو کمشنر حیدرآباد، سیکریٹری مائنز اینڈ منرلز رفیق احمد کو کمشنر سکھر، کمشنر سکھر منظورعلی شاہ کو سیکریٹری لیبر اینڈ ہیومن ریسورس اور سیکریٹری لیبرعابد حسین زوابی کوممبر بورڈ اف ریونیو گوٹھ آباد تعینات کیا گیا ہے،اس سے قبل بھی سندھ حکومت میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی گئیں تھیں اور مختلف شعبوں میں تبادلے اور تقرریاں ہوئی تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تقرریوں اور تبادلوں کا یہ دوسرا راؤنڈ ابھی جاری ہے۔
سندھ، بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقررو تبادلے
سندھ، بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقررو تبادلے
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: پاکستان
Related Content
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے
منجانب
AvaniAdmin
17/09/2023
نیب ترامیم کیس کا فیصلہ تحریک انصاف کو بھگتنا پڑے گا، رانا ثنا اللہ کا بیان
منجانب
AvaniAdmin
16/09/2023
علی محمد خان نے سائفر کیس کی تحقیقات میں جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کالعدم قرار دینےکیخلاف نظر ثانی درخواست دائر
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
4دوست ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے دریائے نیلم میں ڈوب گئے
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
اسلحہ لائسنس بنوانے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری آگئی
منجانب
AvaniAdmin
03/09/2023