سماجی و معاشی ترقی سکیورٹی فورسز کی کوششوں سے ممکن ہوئی،آرمی چیف

سماجی و معاشی ترقی سکیورٹی فورسز کی کوششوں سے ممکن ہوئی،آرمی چیف

پشاور(سچ نیوز)آرمی چیف نے کہا ہے کہ ملک میں سماجی و معاشی ترقی فوج کی کوششوں سے ممکن ہوئی۔اے آروائی نیوز کے مطابق آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے فرنٹیئر کور ہیڈ کوارٹرز خیبر پختونخواکا دورہ کیاہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے یادگارشہداپر حاضری دی اورپھول چڑھائے۔انہوں نے شہدااور ان کے اہلخانہ کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔جبکہ آرمی چیف نے فرنٹیئرکور میوزیم اور آرٹ گیلری کا بھی دورہ بھی کیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا کہنا تھا کہآرمی چیف نے کہا ہے کہ ملک میں سماجی و معاشی ترقی فوج کی کوششوں سے ممکن ہوئی۔انہوں نے کہا کے پی کے بالخصوص فاٹا میں قیام امن میں ایف سی کااہم کردارہے۔

جنرل قمر باجوہ نے کہاوطن کیلئے جانیں قربان کرنے والے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں اورملک میں دیرپا امن و استحکام کیلئے اقدامات جاری رکھیں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی میوزیم اور قلعہ کی گیلری کو عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے۔

Exit mobile version