سلمان خان کے بہنوئی کو فلم کی تشہیر کے دوران شادی کی پیشکش

سلمان خان کے بہنوئی کو فلم کی تشہیر کے دوران شادی کی پیشکش

ممبئی (سچ نیوز)بالی وڈ اداکار سلمان خان کے بہنوئی ایوش شرما کو فلم کی تشہیر کے دوران خاتون مداح نے سب کے سامنے گھٹنوں کے بل بیٹھ کر شادی کی پیش کش کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ’لو راتری ‘ میں ان کے بہنوئی ایوش شرما مرکزی کردار کررہے ہیں اور فلم کی تشہیری مہم بھی جاری ہے۔فلم کے ٹریلر جاری کرنے کی تقریب میں سلمان خان نے چھوٹی بہن ارپتا خان کے شوہر ایوش شرما کو لڑکیوں سے دور رہنے کا مشورہ دیا تھا لیکن اب تشہیری مہم کے دوران ہی انہیں خاتون مداح نے شادی کی پیش کش کی ہے۔رپورٹ کے مطابق ایوش شرما فلم کی تشہیر کے لیے ممبئی کے مقامی کالج پہنچے جہاں تقریب کے دوران ہی نوجوان لڑکی سٹیج پر پہنچ گئی۔خاتون مداح نے سب کے سامنے گھٹنوں کے بل بیٹھ کر ان سے پیار کا اظہار کیا اور شادی کی پیش کش کی جس پر چند سیکنڈ کے لیے ایوش شرما بھی حیران رہ گئے لیکن انہوں نے اس پیش کش کا کوئی جواب نہیں اور مسکراتے ہوئے خاتون مداح کو واپس روانہ کیا۔

Exit mobile version