سلمان خان کی موجودگی میں کترینہ کو شادی کی پیشکش

سلمان خان کی موجودگی میں کترینہ کو شادی کی پیشکش

ممبئی(سچ نیوز) فلم ’راضی‘ سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار وکی کشال نے سلمان خان کی موجودگی میں کترینہ کیف کو شادی کی پیشکش کردی جس پر کترینہ ایک لمحے کے لیے دنگ رہ گئیں۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک ایوارڈ شو کی تقریب کے دوران اداکار وکی کشال نے اچانک کترینہ کیف کو شادی کی پیشکش کردی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس تقریب میں کترینہ کے قریبی دوست سلمان خان بھی موجود تھے۔

وکی کی جانب سے شادی کی پیشکش کرنے پر کترینہ کیف ایک لمحے کے لیے دنگ رہ گئیں اور ان سے کچھ بھی بولا نہ گیا بعد ازاں انہوں نے کہا’ہمت نہیں ہے‘کترینہ نے شادی کی پیشکش پر یہ جملہ کیوں بولا یہ تو وہی جانتی ہیں تاہم تقریب میں موجود سلمان خان کا اس واقعے پر ردعمل بہت دلچسپ تھا۔جب وکی نے کترینہ کو شادی کی پیشکش کی تو سلمان خان نے برابر میں موجود اپنی بہن ارپیتا خان کے کندھے پر سر رکھ کر سونے کی اداکاری کی، انہوں نے اس طرح یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی کہ وہ یہ سب دیکھ کر بور ہورہے ہیں۔

Exit mobile version