ممبئی(سچ نیوز) نامور بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا نے کرینہ کپور کے ریڈیو شو میں ارباز خان سے اپنی طلاق سے متعلق بات کرتے ہوئے کئی انکشافات کیے ہیں اور بتایا ہے کہ طلاق سے ایک روز قبل کیا ہواتھا۔ ملائکہ اروڑا نے کہا طلاق سے ایک روز پہلے پورا خاندان میرے ساتھ بیٹھا تھا اور مجھ سے میرے فیصلے کے متعلق پوچھا جارہا تھا کہ کیا واقعی میں اپنے فیصلے پر سوفیصد پُریقین ہوں، وہ سب لوگ میرے لیے فکر مند تھے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق ملائکہ اروڑا نے کہا میرے لیے 18 سالہ رشتہ ختم کرنا آسان نہیں تھا تاہم ہر کسی نے کہا اگر تمہارایہی فیصلہ ہے تو ہمیں تم پر فخر ہے، تم ایک مضبوط خاتون ہو، اس وقت مجھے میرے گھر والوں کی حمایت کی ضرورت تھی۔ یہ سچ ہے کہ انسان کے لیے طلاق کے بعد آگے بڑھنا آسان نہیں ہے لیکن میرے لیے خوشی زیادہ معنی رکھتی ہے کیونکہ جب ایک جوڑا شادی شدہ زندگی میں خوش نہیں رہتا تو یہ ان کے بچوں کے لیے نقصان دہ ہوتاہے۔ طلاق سے ایک دن پہلے مجھے گھر والوں نے مکمل سپورٹ دی۔
اداکارہ ملائکہ اروڑا اور ارباز خان کی جوڑی کو بالی ووڈ کی سب سے خوشحال جوڑی تصور کیاجاتا تھا تاہم تین سال قبل اچانک دونوں نے اپنی 18 سالہ شادی کا اختتام طلاق کی صورت میں کیا۔ دونوں کی طلاق کے بارے میں سن کر ان کے مداح ششدر رہ گئے لیکن ملائکہ اروڑا اورارباز نے مداحوں کو طلاق کی وجہ بتانے سے گریزکیا۔واضح رہے کہ ارباز خان اورملائکہ اروڑا کے درمیان 18 سالہ شادی کا اختتام تین سال قبل ہواتھا اوراب دونوں اپنی اپنی زندگیوں میں آگے بڑھ چکے ہیں۔