ممبئی (سچ نیوز )بالی ووڈ کے معرو ف ترین اداکار جن کو کسی تعارف کی بھی ضرورت نہیں ہیں وہ ہیں سلمان خان ،ان کی فلم کا انتظار پاکستان اور بھارت میں ہر کوئی بے صبری سے کر رہاہوتاہے تاہم آپ کو یہ بات بھی معلوم ہو گی کہ ان کی فلموں میں فحاشی اور بولڈ مناظر نہیں ہوتے بلکہ وہ فیملی فلم بناتے ہیں ۔سلمان خان فلم میں ہیروئن کے ساتھ بولڈ مناظر عکسبند کروانا تو دور وہ بوس وکنار بھی نہیں کرتے جو کہ دن بہ دن بدلتی ہوئی بھارتی فلم اندسٹری کے بالکل برعکس ہے اور اس کی وجہ بھی پہلی مرتبہ منظر عام پر آ گئی ہے جسے جان کر یقینا آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیں گے ۔سلمان خان کے بھائی ارباز خان نے اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ سلمان خان پردے کے پیچھے اتنا زیادہ بوس و کنار کرتے ہیں انہیں سکرین پر یہ کرنے کی ضرورت ہی محسوس نہیں ہوتی ہے ۔سلمان خان رپورٹر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلم میں بوس وکنار نہیں کرتے ہیں لیکن مجھے ایسے سین کرنے میں کوئی مسئلہ بھی نہیں ہے۔ ابھی سلمان خان گفتگو کررہے تھے کہ ان کے بھائی اربا ز خان نے اینٹری ماری اور کہا کہ ” وہ پردے کے پیچھے عام طور پر اتنا بوس وکنار کرلیتے ہیں کہ انہیں سکرین پر کرنے کی ضرورت ہی محسوس نہیں ہوتی ہے ۔