لندن( سچ نیوز )سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے سلمان بٹ کی جب سے ون ڈے کرکٹ میں سینچری نہ کرنے کی تنقید پران کو میچ فکسنگ کا طعنہ سنادیا۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’ میں نے دیکھا کہ سلمان نے میرے بارے میں کچھ کہا ہے، کوئی بات نہیں، انھیں اپنی رائے دینے کا حق ہے لیکن کاش انھوں نے 2010 میں بھی اسی صاف گوئی کا مظاہرہ کیا ہوتا جب وہ میچ فکسر تھے، آپ یہ کہنا شاید بھول گئے کہ آپ نے ہمارے محبوب کھیل کو کرپٹ نہیں کیا یا اسی طرح کی اور کوئی بات آپ نے نہیں کی۔‘واضح رہے کہ سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ کوہلی کا تعلق ایسے ملک سے ہے جہاں کی آبادی بہت زیادہ ہے، اس لیے ان کے چاہنے والوں کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے۔میں نہیں سمجھتا کہ ان کے کسی سے موازنے کی ضرورت ہے اورموازنہ کر بھی کون رہا ہے۔مائیکل وان، وہ انگلینڈ کے ایک ذہین کپتان ضرور تھے مگر ان کی بیٹنگ غیرمعمولی نہیں تھی، ٹیسٹ میں انھوں نے اچھا پرفارم کیا مگر ون ڈے انٹرنیشنل میں ایک سنچری تک نہیں اسکور کرپائے جب آپ اوپنر ہونے کے باوجود بڑی اننگز میں ناکام رہتے ہیں تو پھر آپ کی بحث کی بھی کوئی اہمیت نہیں ہے۔
سلمان بٹ کی تنقید پر سابق انگلش کپتان مائیکل وان آگ بگولہ ہوگئے
سلمان بٹ کی تنقید پر سابق انگلش کپتان مائیکل وان آگ بگولہ ہوگئے
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: کھیلوں کی خبریں
Related Content
سیمی فائنل میں دردناک شکست کے بعد روہت شرما رو پڑے ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
منجانب
AvaniAdmin
11/11/2022
ایشیا کپ کا شیڈول جاری ، پاک بھارت ٹاکرا رواں ماہ کی کس تاریخ کو ہو گا؟
منجانب
AvaniAdmin
03/08/2022
مارٹن گپٹل ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے
منجانب
AvaniAdmin
29/07/2022
لاہور قلندرز کے بین ڈنک مکمل فٹ ہوگئے
منجانب
bushra jabeen
07/06/2021
یا محمد عامر واقعی آئی پی ایل کھیلنے کی تیاریاں کر رہے ہیں؟ فاسٹ باولر کا رد عمل بھی سامنے آگیا
منجانب
AvaniAdmin
17/05/2021
ٹوکیو اولمپکس ٹارچ ریلی میں کورونا وائرس کا کیس رپورٹ
منجانب
bushra jabeen
02/05/2021