عمان کے سلطان قابوس کی وفات پر محمد عبداللہ گل کی عمان کے سفیر شیخ محمد عمر المرحون سے ملاقات واظہار تعزیت
راولپنڈی(چیف اکرام الدین) جنرل حمید گل کی پرزند اور تحریک جوانان پاکستان کے چیئرمین محمد عبداللہ گل کی گزشتہ روز عمان کے سفارتخانہ میں عمان کے سفیر شیخ محمد عمر المرحون سے ملاقات ہوئی شیخ محمد عمر المرحون نے محمد عبداللہ گل کی سفارت خانہ آمد پر انکا استقبال کیا اس دوران محمد عبداللہ گل نے عمان کے سلطان قابوس کی وفا ت پر تعزیت کی اس موقع پر چیئرمین محمد عبداللہ حمید گل نے کہا کہ سلطان قابوس واقعی ایک کرشماتی شخصیت کے مالک تھے اور انتہائی مقبول حکمران تھے انہوں نے عمان کو جدید حکومت دی اور عمان کو ترقی کی راہوں پر گامزن کیا سلطان قابوس نے جب اقتدار سنبھالا تو اس وقت عمان میں 10کلومیٹر پکی سڑکیں اور تین سکول موجود تھے لیکن انہوں نے عمان کو ترقی کی بلندیوں پر پہنچایا اس موقع پر تحریک جوانان پاکستان کے چیئرمین محمد عبداللہ حمید گل نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ سلطان قابوس کی سربراہی میں عمان زرعی معاشرے سے نکل کرایک صنعتی ملک بنا۔انہوں نے سیاحت کے شعبے کو فروغ دیا یہی وجہ ہے کہ آج خلیجی ممالک میں عمان کو ایک بہترین سیاحتی ملک سمجھا جاتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ بیشک سلطان قابوس کو عمان میں شعور اور بیداری لانے والے حکمران کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔