دوحہ (سچ نیوز) امیر قطر نے کہاہے کہ پاکستان کے معاشی حالات سے بخوبی واقف ہیں ،قطر آئی ایم ایف سے مذاکرات میں پاکستان کی مدد کرسکتا ہے ، وزیر اعظم عمران نے قطر کو زرعی شعبے میں انفرا سٹرکچر سے متعلق اہم پیشکش کردی۔دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے دورہ قطر کے مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے ، وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ قطر کے ساتھ زراعت ، توانائی، سرمایہ کاری اور تجارتی حجم بڑھانے کا اتفاق ہواہے ، پاکستان قطر کوفوڈ سکیورٹی پر ضمانت دینے کو تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے میں انفرا سٹرکچر سے متعلق قطر کواہم پیشکش کی ہے ، پاکستان ہر سال اربوں ڈالر کی زرعی اجناس قطرکوایکسپورٹ کر سکتا ہے ۔دوسری جانب امیرقطرنے کہاہے کہ پاکستان آئی ایم ایف سے مذاکرات میں پاکستان کی مدد کرسکتے ہیں، قطر کو پاکستان کے معا شی حالات سے بخوبی واقفیت ہے ۔