واشنگٹن (سچ نیوز) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں علاقائی و عالمی حالات اور دو طرفہ امور کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے اور دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی حالات حاضرہ پر تبادلہ خیال کیا۔دوران گفتگو امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ تعاون کا دائرہ و سیع کرنے کے طور طریقوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔دوسری طرف امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان نے بتایا کہ یمنی بحران خطے میں ایران کی عیارانہ سرگرمیوں کے انسداد اور سعودی امریکی تعاون کا دائرہ وسیع کرنے جیسے موضوعات زیر بحث آئے اور دونوں ملکوں کے تعلقات اور علاقائی مسائل پر توجہ مرکوز رکھی گئی۔واضح رہے کہ گذشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہسعودی شاہ سلمان امریکی فوج کی مدد کے بغیر دو ہفتے بھی اقتدار میں نہیں رہ سکتے،ہم سعودی عرب کو تحفظ فراہم کرتے ہیں، آپ نہیں کہیں گے کہ وہ امیر لوگ ہیں؟ میں بھی شاہ سے پیار کرتا ہوں لیکن شاہ سلمان ، ہم آپ کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں،آپ ہمارے بغیر دو ہفتے بھی اقتدار میں نہیں رہ سکتے، آپ کو فوجی اخراجات ادا کرنا ہوں گے، ہر صورت کرنا ہوں گے۔امریکی صدر کے اس بیان کے بعد سعودی عرب میں شدید غم و غصہ پایا جاتا تھا اور غیر جانبدار مبصرین کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان ہونے والے ٹیلی فونک رابطے میں یقینی طور پر امریکی صدر کے حالیہ بیان پر بھی سعودی ولی عہد نے اپنے تحفظات کا کھل کر اظہار کیا ہو گا تاہم امریکی وزیر خارجہ نے اس حوالے سے کیا وضاحت کی ہو گی؟اس بارے میں کچھ کہنا قبل اَز وقت ہے۔