اسلام آباد: (سچ نیوز) سعودی عرب 3 سال تک پاکستان کو سالانہ تین ارب بیس کروڑ ڈالر کا تیل ادھار دے گا، یکم جولائی سے ترسیل کا آغاز، پاکستان کی ادائیگیوں کا توازن بہتر ہوگا، مشیر خزانہ حمایت پر سعودی ولی عہد کے شکر گزار
مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے سماجی رابطے کی ایک ویب سائٹ پر پیغام جاری کیا ہے کہ سعودی عرب تین سال تک پاکستان کو 3 ارب 20 کروڑ ڈالر کا تیل ادھار دینے کے عمل کی شروعات یکم جولائی سے کر رہا ہے۔ انہوں اس امر پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے بتایا کہ سعودی عرب یکم جولائی 2019ء سے پاکستان کو پٹرولیم مصنوعات کی مد میں ماہانہ بنیادوں پر 275 ملین امریکی ڈالر کی ادائیگی چالو کر رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب تین سال تک پاکستان کو 3 ارب 20 کروڑ ڈالر کا تیل ادھار دے گا۔ اس سے پاکستان کی ادائیگیوں کے توازن کی پوزیشن بہتر ہوگی۔
مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام کی حمایت پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا شکر گزار ہوں