سعودی عرب کے شہر الاحسا میں گھوڑوں کو پالنے کے شوقین افراد نے ان کے لئے پہلا سوئمنگ پول بنایا ہے جہاں اب گھوڑے مزے سے تیراکی کرتے ہیں اورمالکان اپنے گھوڑوں کے خوب ناز نخرے اٹھاتے ہیں
جدہ (سچ نیوز )گھوڑوں کے مالکان کے مطابق سوئمنگ پول کا خیال یورپ کو دیکھ کر آیا جہاں گھوڑوں کا بہت خیال رکھا جاتاہے ۔ تیراکی کرنے سے جہاں گھوڑوں کو مزا لطف آتا ہوگا وہیں ان کے پٹھے بھی مزید مضبو ط ہوتے ہیں ۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں گھوڑوں کی سالانہ افزائش تقریبا 3ہزار تک پہنچ جاتی ہے جس میں سے ایک تہائی صرف الاحسا میں ہوتی ہے