واشنگٹن(سچ نیوز) سعودی عرب کے دفاع کو مزید مضبوط بنانے کے لیے امریکہ نے اضافی 3 ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا اعلان کردیا۔امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں دو اضافی فائٹر اسکواڈرن، ایک ائیر ونگ اور ائیر ڈیفنس اہلکاروں کو تعینات کیا جارہا ہے۔امریکی وزیر دفاع مارک ٹی ایسپر نے پریس کانفرنس کے دوران اس بات کی تصدیق کی کہ مئی سے خطے میں جاری کشیدگی کے پیش نظر امریکا نے سعودی عرب میں اضافی 3 ہزار امریکی فوجیوں اور دو ٹرمینل ہائی الٹیٹیوڈ ایریا ڈیفنس سسٹم (تھاڈ) بیٹریز بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہاسعودی عرب میں تعینات کیے جانے والے امریکی فوجیوں کی مجموعی تعداد 14 ہزار کے قریب ہوجائے گی۔واضح رہے کہ امریکہ کی جانب سے یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب سعودی عرب کی آئل تنصیبات پر میزائل حملے ہوئے اور اس کے بعد سعودی عرب او ر ایران میں کشیدگی بڑھ گئی ہے ۔
سعودی عرب کے دفاع کے لیے امریکہ نے مزید 3ہزار فوجی بھیجنے کا اعلان کردیا ،وہاں امریکی فوج کی کل تعداد کتنی ہو گئی ؟جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے
سعودی عرب کے دفاع کے لیے امریکہ نے مزید 3ہزار فوجی بھیجنے کا اعلان کردیا ،وہاں امریکی فوج کی کل تعداد کتنی ہو گئی ؟جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024