ریاض (سچ نیوز)سعودی عرب میں رمضان المبارک کاچاند نظر نہیں آیا ، پہلا روزہ چھ مئی کو ہو گا ۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں ہے ، اس لئے سعودی مملکت میں فرزندان اسلام پہلا روزہ پیر کورکھیں گے جبکہ آسٹریلیا میں بھی پہلا روز 6مئی بروز پیر کو ہوگا ۔واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے پاکستان میں بھی 5مئی کو چاند نظر آنے کا امکان کم ہے ، اس لئے پہلا روز سات مئی بروز منگل کوہوسکتا ۔