ریاض(سچ نیوز) سعودی وزارت داخلہ نے اقامہ، محنت اور سرحدی سلامتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے تارکین کے خلاف آپریشن تیز کردیا37ہزار سے زائد افراد گرفتار کر لئے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک ہفتے کے دوران سعودی وزارت داخلہ نے اقامہ، محنت اور سرحدی سلامتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے تارکین کے خلاف 37 ہزار 897 غیر قانونی تارکین گرفتار کئے گئے۔ اس مہم کے تحت اب تک 41 لاکھ 6ہزار 219 پکڑے جاچکے ہیں۔گزشتہ ہفتے کے اعلامیہ میں ان کی تعداد 40 لاکھ 68 ہزار 322 بتائی گئی تھی۔