نیو یارک (سچ نیوز) دنیا بھر میں گوشت کی کھپت پر نظر رکھنے والے ادارے کی ویب سائٹ پر دیے گئے اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب میں پر کیپٹا آدھا کلو سور کا گوشت کھایا جاتا ہے۔ پاکستان ، ایران اور ترکی میں سور کے گوشت کا استعمال بالکل بھی نہیں کیا جاتا۔گوشت کی کھپت کے اعدادو شمار رکھنے والے ادارے OECD کے مطابق سعودی عرب میں 2017 میں 0.2 کلوگرام پر کیپٹا سور کا گوشت استعمال کیا گیا تھا ۔ 2018 میں مملکت میں سور کے گوشت کے استعمال میں اضافہ ہوا اور یہ آدھا کلو فی کس ہوگیا۔
2017 میں سور کے گوشت کی سب سے زیادہ کھپت یورپی یونین میں رہی جہاں اوسطاً ہر آدمی نے 32.1 کلوگرام پورک کھایا۔ 2018 میں بھی یورپی یونین سرفہرست رہی اور یہاں سور کے گوشت کا استعمال ساڑھے 35 کلوگرام ہوگیا۔
بڑے مسلمان ملک نائجیریا میں سور کا گوشت کھانے کی شرح 2017 میں اوسط فی کس ایک کلوگرام اور 2018 میں 1.1 کلوگرام رہی۔
ترکی کے لوگوں نے 2017 میں 0.1 کلوگرام سور کا گوشت استعمال کیا گیا تاہم 2018 میں یہاں پورک کھانے کی شرح صفر ہوگئی۔مسلمان ممالک پاکستان ، ایران اور مصر میں سور کا گوشت بالکل بھی نہیں کھایا جاتا البتہ ملائیشیا میں سور کے گوشت کے استعمال کی شرح 1.1 کلوگرام فی کس رہی۔ سب سے بڑے مسلمان ملک انڈونیشیا میں سور کا گوشت کھانے کی اوسط ایک کلوگرام فی کس رہی۔
مسلمان ممالک میں قزاقستان کے لوگوں نے سب سے زیادہ سور کا گوشت کھایا۔ 2018 میں قزاقستان کے لوگوں نے 4.9 کلوگرام فی کس کی اوسط سے سور کا گوشت کھایا۔