ریاض(سچ نیوز)سعودی سکیورٹی فورسز نے فوجی بیس پر حملہ آور چار دہشت گردوں کو جوابی کارروائی کرتے ہوئے ہلاک کردیا ۔تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز چار دہشت گردوں نے سعودی دارالحکومت ریاض کے شمال میں واقع سعودی سکیورٹی فورسز پر حملہ کرنے کی کوشش کی ،دہشت گردوں نے اپنی جیب فوجی بیس کے گرد لگے جنگلے سے ٹکرائی اور اندر گھسنے کی کوشش کی ۔اس موقع پر موجود دو سکیورٹی گارڈز نے جیب کو روکا اور دہشگردوں پر فائر کھول دیا ، فائرنگ کے تبادلہ میں تین دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ چوتھا دہشتگرد اس وقت ہلاک ہوگیاجب اس نے اپنی دھماکہ خیز بیلٹ کوکھولنے کی کوشش کی ۔
اس واقعہ میں کسی سعودی سکیورٹی اہلکار کی شہادت کی اطلاع نہیں ملی ، سعودی چینل العربیہ نے بھی بیس پر حملے کی کوشش میں چار دہشتگردوں کے مارے جانےکی خبر دی ہے لیکن اس کی تفصیلات بیان نہیں کیں۔