سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے بعد اب کس ایشیائی ملک نے پاکستان کو ادھار تیل دینے کی پیشکش کر دی؟ جان کر وزیراعظم عمران خان بھی خوش ہو جائیں گے

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے بعد اب کس ایشیائی ملک نے پاکستان کو ادھار تیل دینے کی پیشکش کر دی؟ جان کر وزیراعظم عمران خان بھی خوش ہو جائیں گے

باکو(سچ نیوز) سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے بعد اب وسطی ایشیائی ملک آذربائیجان نے بھی پاکستان کو ادھار تیل فراہم کرنے کی پیشکش کر دی ہے۔ ویب سائٹ پرو پاکستانی کے مطابق یہ تیل سٹیٹ آئل کمپنی آف آذربائیجان ری پبلک، پاکستان سٹیٹ آئل کو فراہم کرے گی اور اس سلسلے میں طویل مدتی معاہدہ جلد متوقع ہے۔کابینہ کی اقتصادی تعاون کمیٹی کی میٹنگ بلا لی گئی ہے جو وزیرخزانہ اسد عمر کی زیرصدارت منگل کے روز ہو گی۔ اس میٹنگ میں آذربائیجان کے ساتھ اس معاہدے کی منظوری دی جائے گی۔اس معاہدے کے تحت آذربائیجان ممکنہ طور پر 10کروڑ سے 15کروڑ ڈالر مالیت کی پٹرولیم مصنوعات 4سے 6ماہ کی تاخیری ادائیگی پر فراہم کرے گا۔ سٹیٹ آئل کمپنی آف آذربائیجان ری پبلک کی دبئی میں ایک آئل فیسیلٹی ہے جہاں سے پی ایس او کو تیل فراہم کیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق پی ایس او نے کویت پٹرولیم کمپنی کے ساتھ ادھار ڈیزل کی فراہمی کا طویل مدتی معاہدہ کر رکھا ہے۔سعودی عرب سے بھی سالانہ3ارب ڈالر مالیت کا تیل ادھار حاصل کرنے کا معاہدہ ہو چکا ہے۔ تاہم پاکستانی حکومت زرمبادلہ کے ذخائر کومستحکم کرنے کے لیے مزید ممالک سے بھی ادھار تیل حاصل کرنے کی خواہش مند ہے۔ چنانچہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ بھی اسی طرح کے معاہدے کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔

Exit mobile version