لندن(سچ نیوز) سعودی صحافی جمال خشوگی کا مبینہ قاتل سعودی اہلکار ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق ٹریفک حادثہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پیش آیا جہاں مشعل سعد ہلاک ہوگیا،مشعل سعد کو برطانوی میڈیا نے سعودی عرب کے صحافی جمال خشوگی کو قتل کرنے والے مبینہ اسکواڈ کا رکن قرار دیا ہے، الجزیرہ کے مطابق ترک حکام کو سعودی سفارت کار کے گھر سے اہم شواہد ملے ہیں،الجزیرہ کا دعویٰ ہے کہ ترک تحقیقاتی ٹیم نے رہائش گاہ سے سعودی فرانزک ماہر کے فنگر پرنٹس بھی حاصل کیے ہیں۔