لاہور: ( سچ نیوز) سعودی عرب نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیسوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ سعودی سفارتخانے کی جانب سے سعودی حکام کے فیصلے کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا۔ پاکستانیوں کے لیے فیسوں میں کمی کا اطلاق 15 فروری سے ہوگا، سنگل انٹری ویزٹ ویزا کی فیس 2000 سے کم کرکے 338 ریال کردی گئی،سفارتخانہ ملٹی پل انٹری ویزٹ ویزا کی فیس 3000 کے بجائے 675 ریال ہوں گے۔