اسلام آباد (سچ نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ بھارتی وزیر خارجہ کو او آئی سی کی جانب سے دیاگیا مہمان خصوصی کادعوت نامہ واپس نہ لیا گیا تو میں او آئی سی کے اجلاس میں شرکت نہیں کروں گا ۔جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ او آئی سی کو بھارتی جارحیت کا نوٹس لینا چاہئے اور توقع ہے کہ وہ مذمت کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ کو او آئی سی کی جانب سے دیاگیا مہمان خصوصی کادعوت نامہ واپس نہ لیا گیا تو میں او آئی سی کے اجلاس میں شرکت نہیں کروں گا جس اجلاس میں سشما سوراج ہونگی ، میں وہاں نہیں جاﺅں گا ،بھارت نے پاکستان پر جارحیت کرکے سیاسی ڈرامہ رچایا ہے ، خطے کے امن کو سیاست کی نذر کیاگیا۔