ممبئی ( سچ نیوز ) بھارت کے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی کی گرفتاری کے بعد ان کے والد ’اندر جیت‘ نے فوج سے مدد طلب کرلی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سشانت سنگھ راجپوت خودکشی کیس میں ایک نیا موڑ آگیا، گزشتہ روز نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی ٹیم نے ریا چکرورتی کو سشانت کو ڈرگس کا عادی بنانے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ریا کے والد کی جانب سے اپنی بیٹی کی گرفتاری کے بعد کئی پیغامات سامنے آئے ہیں، ریا چکرورتی کے والد اندرجیت چکرورتی نے ریا کی درخواست ضمانت مسترد ہونے پر کہا کہ ’کوئی بھی باپ اپنی بیٹی کے ساتھ ہونے والی ناانصافی برداشت نہیں کرسکتا۔ مجھے مرنا چاہیے۔‘