صوابی ( سچ نیوز ) موضع گندف علاقہ گدون سے تعلق رکھنے والے 17 سالہ ذوھہ سسرالیوں کی ظلم کا نشانہ بن گئی. اطلاعات کے مطابق 17 سالہ ذوھہ کی حال میں ہی شادی ہو گئی تھی لیکن شادی کےبعد سسرالیوں کا رویہ مرحومہ کے ساتھ اچھا نہیں تھا.. شوہر شادی ہوتے ہی نئی نویلی دلہن کو چھوڑ کر دیار غیر جا بسا اور یہاں معصوم بچی سسرالیوں کی ظلم و ستم کا نشانہ بنتی رہی اور آخر کار ایک دن سسرالیوں نے مل کر معصوم بچی کو زہر کے انجکشن دے دیے یا زہر پلا دیا واللہ عالم لیکن 17 سالہ ذوھہ نے بڑی بہن کو مرنے سے پہلے بتایا کہ مجھے زہر دیا گیا ہے. بڑی بہن امن زوجہ محسن خان بھی اُسی فیملی میں بیاہی گئی تھی لیکن ساس صاحبہ نے زوہا کے پیچھے دروازہ کنڈی اور تالہ لگا کر بند کر دیا اور اُس کی بہن کو بتایا کہ کوئی سیریس بات نہیں بس بلڈپریشر کا مسئلہ ہے ساس نے امن سے اُس کا موبائل بھی چھین لیا تاکہ وہ اپنے گھر والوں کو بہن کے متعلق کچھ نہ بتا سکے اور ظلم کی انتہا دیکھیں کہ سسرالی رشتہ دار 5,6 گھنٹے تک اُس کے مرنے کا انتظار کرتے رہے اور وہ بچی یہی منتیں کرتی رہی کہ مجھے ہسپتال پہنچا دیا جائے.. پتہ نہیں وہ معصوم بچی کتنی تکلیف سے گزری ہو گی..
میں سوشل میڈیا کے تمام دوستوں سے درخواست کرتا ہوں کہ پلیز ایک مجبور و لاچار خاندان کیلئے آواز اٹھائیں جن کی پھول جیسی بچی کو جسکی ابھی ہاتھوں کی مہندی نہیں اتری تھی زہر دیکر مار دیا اور پولیس قاتلوں کی پشت پناہی کر رہی ہے پلیز اس ٹرینڈ کو آگے بڑھائیں.